سڈنی ٹیسٹ:آسٹریلیا نے بھارت کو رنز کے پہاڑ تلے دبا دیا

 Sydney test

Sydney test

آسٹریلیا نے مائیکل کلارک اور مائیک ہسی کی ریکارڈ ساز شراکت کی بدولت اپنی اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر چھ سوانسٹھ رنزبناکر ڈیکلیئرڈ کردی اور بھارت کو پہلی اننگز میں چارسواڑسٹھ رنز کی پہاڑ جیسی برتری تلے دبادیا۔کپتان کلارک تین سوانتیس اورہسی ایک سوپچاس رنز بنا کرناٹ آوٹ رہے۔
سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے نامکمل اننگزچاروکٹ پرچار سوبیاسی رنز سے شروع کی۔تین گھنٹے کے کھیل میں بھارتی بولرز کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔آسٹریلیا نے ایک سوستتر رنز کے اضافے کے بعدچارسوانسٹھ رنز بناکراننگز ڈیکلیئرڈ کردی اورچارسواڑسٹھ رنز کی لیڈحاصل کرلی۔
یہ بھارت کے خلاف آسٹریلیاکادوسرابڑا اسکورہے۔ مائیکل کلارک اور مائیک ہسی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ تین سوچونتیس رنز کا اضافہ کیا۔بھارت نے اپنی پہلی اننگزمیں ایک سواکیانوے رنزبنائے تھے۔