کرکٹ کا نیا کوچ، سفارشات کو حتمی شکل دے دی

PCB

PCB

پاکستانی ٹیم کیلئے نئے کوچ کا انتخاب کرنے والی تین رکنی کمیٹی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کوچ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انتخاب عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تیس کے قریب درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے چھ سات ناموں کو سفارشات میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ سفارشات آئندہ دو روز میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کو جمع کرا دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کے ساتھ فیلڈنگ اور بیٹنگ کوچ کا معاہدہ کم از کم دو سال کے لئے ہو گا۔