کرکٹ کوچ کا چناؤ، کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

intikhab zaka

intikhab zaka

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے انتخاب کیلئے قائم پی سی بی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ ڈیو واٹمور ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں کمیٹی کے اجلاس میں بورڈ کیلئے حتمی سفارشات تیار کی جائیں گی۔ انتخاب عالم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کوچ کے عہدے امیدوار وں کا تفصیلی جائزہ لیکر بورڈ کو اپنی سفارشات پیش کریگی۔ ڈیو واٹمور ہیڈ کوچ، جولین فانٹن فیلڈنگ کوچ اور عاقب جاوید کوبولنگ کوچ مقرر کئے جانے کا روشن امکان ہے۔
واٹمور کو ویزا جاری کردیا گیا ہے اور توقع ہے کہ وہ اگلے ہفتے پاکستان آکر معاہدے پر دستخط کردیں گے۔ پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ابھی کسی کوچ کی تقرری کا فیصلہ نہیں ہوا۔ کوچز کا تقرر کمیٹی کی سفارش پر کیا جائیگا جس میں انتخاب عالم اور ظہیرعباس جیسے ماہرین شامل ہیں۔