سہ فریقی سیریز:آسٹریلیا کو ہراکر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

sri lanka

sri lanka

میلبرن:(جیوڈیسک) سری لنکا نے آسٹریلیا کوسہ فریقی ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں نو رنز سے ہرا کر بیسٹ آف تھری فائنلز کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میلبرن میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ چندی مل پچہتر، سنگا کارا چونسٹھ اور تھریمانے اکیاون رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔ لیکن کرسچن کی ہیٹ ٹرک کی بدولت سری لنکا ٹیم دو سواڑتیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کرسچن نے پانچ اور جیمز پیٹنسن نے چار وکٹیں لیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم آخری اوور میں دو سو انتیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ڈیوڈ ہسی نے چوہتر اور شین واٹسن نے پینسٹھ رنز بنائے۔ سری لنکا کے لاستھ مالنگا نے چار اور کولا سکیرا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔