ایشیا کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہو گا

pakistan player

pakistan player

(جیو ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنا منٹ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ فی الحال کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ایشیا کپ کے لئے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سلیکٹر اقبال قاسم، سلیم جعفر اور اظہر خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں کپتان مصباح الحق کی بھی رائے لی گئی۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مصباح الحق نے قومی کرکٹ اکیڈمی میں غیر ملکی کوچ ڈیو واٹ مور سے ملاقات کی۔

چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے اختیارات کا علم ہو گا۔