سہ فریقی سیریزمیں سری لنکانے پہلی فتح حاصل کرلی

srilanka

srilanka

بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیاکو آٹھ وکٹوں سے ہرا کر سہ فریقی ون ڈے سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ بارش کے باعث میچ اکتالیس اکتالیس اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

سڈنی میں آسٹریلیا کے قائم مقام کپتان رکی پونٹنگ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابرآلود موسم میں انکی ٹیم ابتداہی سے مشکلات کا شکار رہی اوروکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ ڈیوڈ ہسی اٹھاون رنز کے سوا کوئی میزبان بیٹسمین اعتماد سے نہیں کھیل سکا۔ آسٹریلوی ٹیم ایک سواٹھاون رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

فرویز محروف اور تھسیرا پریرا نے دو، دو وکٹیں لیں۔ تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئیس رول کے تحت ایک سوباون رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے دو وکٹیں کھوکر پورا کرلیا۔ مہیلاجے وردنے اکسٹھ رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ تلکرتنے دلشن نے پینتالیس اور کمارسنگا کارا نے تیس رنز بنائے۔