پہلا ٹی ٹوئنٹی:مارٹن گپٹل نے نیوزی لینڈ کو فتح سے ہمکنارکردیا

NS

NS

مارٹن گپٹل نے ناقابل شکست اٹھہتر رنز کے ذریعے جنوبی افریقہ کے خلاف نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں چھ وکٹوں سے فتح دلا دی۔ کیویز کو تین میچوں کی سیریز میں برتری مل گئی۔

ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹیں کھو کر ایک سوسینتالیس رنز بنائے۔ جین پال ڈومینی نے اکتالیس اور اونٹانگ نے بتیس رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف عبورکرلیا۔ مارٹن گپٹل نے پچپن گیندوں پر اتھہتر رنز کی فتح گر اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ دوسراٹی ٹوئنٹی اتوارکو ہیملٹن میں کھیلا جائیگا۔