سہ فریقی ون ڈے سیریز:کل بھارت اور سری لنکا مدمقابل ہونگے

india srilanka

india srilanka

سہ فریقی ون ڈے سیریز میں منگل کو ایڈیلیڈ میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔آسٹریلیا اور بھارت سہ فریقی سیریز میں دو،دو میچز جیت چکے ہیں جبکہ سری لنکا اپنے پہلے دونوں میچ ہار چکاہے۔

فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کیلئے سری لنکاکو لازمی فتح کی ضرورت ہے۔کپتان مہیلا جے وردنے کا کہنا ہے کہ ہم بھارت اور آسٹریلیا سے دونوں میچ بھرپور فائٹ کے بعد ہارے ہیں اورتمام کھلاڑی بھارت سے اگلا میچ جیت کر سیریز میں اپنی پوزیشن بچانے کیلئے پر اعتماد ہیں۔

بھارتی ٹیم نے اتوار کو میزبان آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ہم جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔