ڈیوس کپ ٹینس: پاکستان نے لبنان پر 1-2کی برتری حاصل کرلی

davis cup

davis cup

ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانا زون میں پاکستان نے لبنان کے خلاف ٹائی میں دوایک کی برتری حاصل کرلی۔ٹائی کے ریورس سنگلز آج کھیلے جائیں گے۔

ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون ٹائی میں میزبان لبنان کیخلاف پاکستان کے اعصام الحق نے افتتاحی سنگلز میچ جیت لیا تھا۔عقیل خان پہلا سنگلز ہار گئے تھے۔ اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی نے ڈبلز میچ میں لبنان کے بسام بیداس اور پیٹرک چوکری کوتین ایک سے مات دی۔

پاکستانی پیئر کی فتح کااسکور چھ دو، دو چھ، چھ چار اور سات چھ رہا اور پاکستان کو دوایک کی برتری دلادی۔ ٹائی میں کامیابی کیلئے اب پاکستان کو آج دو ریورس سنگلز میں ایک فتح درکار ہے۔