سیاسی جماعتیں اور اتحاد انتخابی منشور پیش کریں ، روشن پاکستان پارٹی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیرپٹی نے ” بقائے ملک و ملت کونسل ” کے چیئرمین کی قیادت میں روشن پاکستان مرکز آنے والے سینئر سیاستدانوں کے وفد کے اراکین سے وائس چیئرمین اسلم خان اور نائب صدر یونس سایانی کے ہمراہ ملاقات کی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام روایتی سیاسی جماعتیں بار بار اقتدار میں آنے کے باجود عوامی مسائل کے حل اور عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہیں جس کی وجہ بنیادی وجہ عوام کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے منشور کو نظر انداز کر کے شخصیت پرستی اور تعصب و لسانیت کے بنیاد پر انتخابات ہے۔

مگر بدل رہے ہیں عوام میں شعور اجاگر ہو رہا ہے اور عوام شخصیت پرستی وتصعب و لسانیت سے بالا ہو کر کردار و عمل اور کارکردگی کو بنیاد بنا کر قیادت کا انتخاب کرنے جا رہے ہیں اس لئے یہ میڈیا ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کوعوامی و قومی مفاد میں منشور کی تیاری اور اپنے انتخابی منشور کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا پابند بنائیں اور عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے والوں سے انتخابی منشور پر عملدرآمد یقینی بنائے اور انتخابی منشور سے انحراف پر ان کا محاسبہ کرے۔