کراچی : شاہراہ فیصل پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک

karachi

karachi

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں شاہراہ فیصل پر فائرنگ سے3  افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر نرسری برج کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ہائی روف وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار3  افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔