پاکستان آئی ایم ایف کو 2 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کل ادا کرے گا

IMF

IMF

اسلام آباد(جیوڈیسک)حکومت پاکستان یکم فروری کو عالمی مالیاتی ادارے کو دو کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرے گا۔

یکم فروری کو عالمی ادارے کے ایس ڈی آر ڈپارٹمنٹ کو اخراجات کی مد میں تراسی ہزار ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی۔ یکم فروری ہی کو جنرل ریسورس اکاونٹ پر ریگولر چارجز کی مد میں دو کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر ادا کئے جائیں گے۔ ان ادائیگیوں کے علاوہ گیارہ فروری کو چودہ کروڑ چہتر لاکھ جبکہ چھبیس فروری کو انتالیس کروڑ اکیاسی لاکھ ڈالر کی اگلی قسط ادا کی جائیگی۔