لاہور کے علاقے نجات پورہ سے لڑکی کی بوری بند لاش بر آمد

Lahroe

Lahroe

لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے علاقے بند روڈ سے جوان لڑکی کی بوری بند لاش ملی ہے،پولیس نے لڑکی کی زہر سے ہلاکت کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ بند روڈ پر واقع آبادی نجات پورہ میں صبح سویرے کچھ لڑکوں نے مشکوک بوری پڑی پائی ، اطلاع پر مقامی افراد نے بوری کھولی تو اس میں سولہ لڑکی کی لاش تھی۔

لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ،اس نے جینز اور شرٹ پہن رکھی تھی،لوگوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی زہر سے ہلاکت ہوئی جس کے بعد نامعلوم ملزمان اسے بوری میں ڈال کر پھینک گئے۔ واقعے کی اطلاع پر اسلام پورہ پولیس پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔