پشاور : جناح پارک اور باچا خان چوک کے قریب دھماکا ، نو افراد زخمی

Peshawar Blast

Peshawar Blast

پشاور(جیوڈیسک )پشاور کے گنجان آباد جناح پارک اور باچا خان چوک کے قریب دھماکے میں نوافراد زخمی ہو گئےدھماکہ پولیس وین میں ہوا۔ مقناطیسی ٹائم ڈیوائس پولیس وین پر نصب کی گئی تھی۔

دھماکے کے وقت پولیس اہل کار وین میں موجود نہیں تھے تاہم دھماکے سے نو راہ گیر زخمی ہو گئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ حکام کے مطابق بارودی مواد آدھا کلو گرام وزنی تھا