سیاسی قیادت بھارت کے جارحانہ رویے سے نمٹنے پر متفق ہے، ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

ااسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے دہشتگردوں کی موجودگی کا ادراک پاکستان کے موقف کی تائید کرتا ہے۔ پاکستان کی سیاسی قیادت بھی بھارت کے جارحانہ رویے سے نمٹنے کے لیے متفق نظر آتی ہے۔

وزیر داخلہ رحمان ملک نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو دہشتگرد گروہوں کے خلاف متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ بھارتی وزیرداخلہ کی جانب سے بھارت میں دہشتگردوں کی موجودگی کا بیان مثبت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ویزہ پابندی جیسے سنگین اقدامات ڈایلاگ پراسس کو متاثر کرسکتے ہیں۔