الیکشن کمیشن کا اجلاس لانگ مارچ اعلامیے کا جائزہ

Election Commission

Election Commission

الیکشن کمیشن(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کرنے والے حکومتی ارکان کو کل طلب کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلا س ہوا جس میں لانگ مارچ اعلامیے کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق طاہرالقادری سے ملاقات کرنے والے ٹیم کو کل طلب کرلیا گیا۔ لانگ مارچ اعلامیہ پرحکومتی اتحاد کیدس افراد نے دستخط کئے تھے۔ مذاکرات کرنے والوں میں خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ، فاروق نائیک، چوہدری شجاعت، مشاہد حسین، امین فہیم، فاروق ستار، بابرغوری، افراسیاب خٹک اورعباس آفریدی شامل تھے۔ اجلاس میں حکومت اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے معاہدے کا شق وار جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کراچی میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دوسری طرف وزارت قانون میں الیکشن کمیشن کی تشکیل سے متعلق وزارت قانون میں اہم اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک کی صدارت اجلاس میں اعتزازاحسن، ایس ایم ظفر، خالد رانجھا اور دیگر شریک ہوئے۔