سیاسی لائحہ عمل کا اعلان 27 نومبر کو کروں گا۔ قریشی

shah mehmood qureshi

shah mehmood qureshi

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے میں اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان 27 نومبر کو کروں گا نواز شریف میرے کل بھی دوست تھے اج بھی ہیں اگر انہوں نے ملنے کی خواہش کی تو ضرور ملوں گا۔  ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم کو کہہ دیا تھا کہ علم بغاوت بلند کرنے والا ہوں نوازشریف سے میرے بہترین تعلقات ہیں مجھے کوئی گھبراہٹ اور شرمندگی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت کرسی بچانے کا نہیں بلکہ پاکستان بچانے کا وقت ہے۔ جنوبی پنجاب کا نوے فیصد کسان مہنگائی سے پریشان ہے بجٹ میں وزیراعظم کو کھاد پر جنرل سیلز ٹیکس لگانے سے منع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس وہ صلاحیت ہی نہیں جس سے ملکی معاشی اور دفاعی چلینجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔ آزاد الیکشن کمیشن بنایا جائے تاکہ ائینی تقاضے پورے کرتے ہوئے الیکشن کرائے جائیں۔ گیلانی صاحب نے جلسہ میں جنوبی پنجاب سے محبت کا دعوہ کیا تھا لیکن کھاد مہنگی ہونے سے جنوبی پنجاب کے کاشتکار بدحالی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی دعوت ملی ہے جہاں ایک تھنک ٹینک بورڈ میں شریک ہو کر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ کو استثنی حاصل نہیں تھا۔