سیاچن امدادی سرگرمیاں جاری،450میٹر طویل ٹریک تیار

siachen

siachen

سیاچن : (جیو ڈیسک) برفانی تودے میں دبے جوانوں کو نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں خراب موسم کے باوجود جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترجیحی مقامات تک رسائی کیلئے 450میٹر طویل ٹریک تیارکر لیا گیا ہے۔

اسکردو کے نواح میں گیاری سیکٹر میں پاک فوج کی ناردرن لائٹ انفینٹری کی سکستھ بٹالین کے کیمپ کے برفانی تودے تلے دبنے والے 11سویلین سمیت 138 سکیورٹی اہلکاروں کو نکالنے کا کام بارش اور برفباری کے باوجود پانچویں روز بھی جاری ہے جس میں 69سویلین سمیت 452 جوان برف، پتھروں، کیچڑ اور مٹی کے ابنار کو ہٹانے کا کام دن رات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

برف ہٹانے کیلئے ڈوزرز، ارتھ موور، ایگزیکویٹر اور ڈمپر استعمال کئے جا رہے ہیں، آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ریسکیو کاموں کیلئے پانچ مقامات پر کھدائی کی جا رہی ہے، سابق فورس کمانڈر ناردرن ایریاز لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ ایاز احمد کا کہنا ہے کہ برف تلے دبنے والوں کے زندہ نکلنے کے امکانات کو یکسر مسترد نہیں کیا جاسکتا ، لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ ایاز احمد لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ ایاز احمد نے تجویز دی کہ متاثرہ خاندانوں کے مستقبل کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ ایاز احمد امدادی سرگرمیوں میں تعاون کیلئے پاکستان آنے والی غیر ملکی ماہرین کی ٹیمیں گیاری جانے کیلئے بدستور موسم میں بہتری کی منتظر ہیں جبکہ ایس پی ڈی کی سات رکنی ٹیم لائف ڈیٹیکشن کٹ اور تھرمل امیجنگ کیمرا کے ذریعے ریسکیو آپریشن میں تعاون کر رہی ہے۔