سیاچن : ریسکیو آپریشن تئیسویں روز بھی جاری

gyari siachen

gyari siachen

سیاچن : (جیو ڈیسک)سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے جوانوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن تئیسویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔دنیا کے سب بلند جنگی محاذ سیاچن جہاں موسم بدترین حالت تک سرد اورلامتناہی مشکلات کے باوجود پاک فوج کے جوان ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ سات اپریل کو گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب جانے والے دلیرجوانوں کونکا لنے کیلئے آٹھ مختلف مقامات پرکھدائی کی جارہی ہے۔

برفانی تودے سے بند ہونے والی آبی گزرگاہ کے بہا کو بھاری مشینری کی مدد سے وسعت دی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز میں علاقے میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔