سیاچن: ریڈار سے مزید 8 مقامات کی نشاندہی، کام شروع

Siachen

Siachen

سیاچن : (جیو ڈیسک) سیاچن میں موسم خراب ہو گیا، آج سے پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گیاری سیکٹر میں آئندہ تین سے چار روز تک تیز ہواں کے ساتھ مزید برف باری کا امکان ہے جس کے باعث فوجیوں کی تلاش میں جاری آپریشن میں تعطل کا امکان ہے۔ دوسری جانب سیاچن میں ریڈار کی نشاندہی پر مزید آٹھ مقامات پر تلاش کا کام شروع کر دیا گیا۔ دوسری جانب آبی گزرگاہ کو کھولنے کے لئے تین سو فٹ کا طویل راستہ بھی بنا دیا گیا ہے۔