لیپ ٹاپ تقسیم کے مخالفین ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔ شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کی مخالفت کرنے والے ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ارفع کریم آئی ٹی ٹاور میں حادثات سے بچاؤ سے متعلق تیار کی گئی ویب سائٹ کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور وہ پاکستان کو مسائل سے نجات دلا کر خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ کے لیے ٹھوس حکمت عملی پرعمل پیراہے۔ ترکی کی آئی ٹی یونیورسٹی کے تعاون سے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ یہ یونیورسٹی رنگ روڈ پر قائم کی جائے گی جبکہ اس کا پہلا کیمپس ارفع سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک میں بنایا جائے گا۔