سید حبیب حیدر شاہ حلقہ این اے106کے نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں، چوہدری عدیل پرویز

لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ)سید حبیب حیدر شاہ حلقہ این اے106کے نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار ممتاز بزنس مین چوہدری عدیل پرویز نے کیا،جس طرح حلقہ کے نوجوان چیئر مین نور الحسن شاہ لوورز کونسل سید حبیب حیدر شاہ کی قیادت میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔

یہ بات اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حلقہ این اے106کے نوجوان بڑی بے تابی سے سید نور الحسن شاہ کو ایم این اے دیکھنا چاہتے ہیں سید حبیب حیدر شاہ فخر لالہ موسیٰ ہے، انشاء اللہ ہم الیکشن میں سادات خاندان کی جانی مالی ہر قسم کی کمپین کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ اب حلقہ کی عوام اب ان آزمائے ہوئوں کے دھوکے میں نہیں آئے گی آنے والا دور سادات خاندان کا ہے۔