سید عابد حسین کشمیر پریس کلب میرپور کے بلا مقابلہ صدر منتخب

بھمبر : سید عابد حسین کا کشمیر پریس کلب میرپور کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونا صحافی برادری کیلئے نیک شگون ہے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے موصوف کی گراں قدار خدمات ہیں میرپور میں جرنلسٹس کالونی کیلئے 2 سو کنال اراضی کا حصول ، اڑھائی کروڑ مالیت کا نیو سٹی میں میڈیا کمپلیکس کا قیام، وزیراعظم پاکستان سے ا کروڑ کی امداد، پریس کلب میرپور کی تزئین و آرائین جیسے دیگر کام کروایا کر سید عابد حسین شاہ نے صحافی برادری کے دل جیت لئے ہیں آزاد کشمیر بھر کے صحافی ان کی صحافتی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، صدر کشمیر پریس کلب بھمبر افتخار عظیمی، سابق صدر کشمیر پریس کلب بھمبر ناصر شریف بٹ، ڈاکٹر طارق محمود شاکر نے کشمیر پریس کلب کے نو منتخب صدر سید عابد حسین شاہ، سینئر نائب صدر شجاع جرال، نائب صدر سجاد بخاری، جنرل سیکرٹری سجاد حیدر جرال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عدنان جبار مغل، سیکرٹری مالیات رضوان اکرم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران انتہائی با صلاحیت اور ذمہ دار صحافی ہیں ان کے انتخاب سے صحافیوں کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے اور صحافیوں کے مسائل کرنے میں مدد ملے گی۔