سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرکے ہم باعزت معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکتا ہے۔ نشاط ضیاء قادری ،ڈاکٹر ندیم مقبول

کراچی : شاہ فیصل ٹائون میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منایا گیا 12ربیع الاول کی صبح ربیع النور ریلی شاہ فیصل کالونی نمبر5جامع مسجد قادریہ سے برآمد ہوا جو کہ شاہ فیصل کالونی کی مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی عید گاہ شاہ فیصل کالونی نمبر2پر اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر محفل میلاد اور روح پروردعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جلوس کی قیادت شاہ فیصل ٹائون کے جید علماء اکرام شیخ الحدیث علامہ عبدالعلیم قادری ،مفتی نور الھادی نعیمی اور دیگر کے ہمراہ حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری،ڈاکٹر ندیم مقبول ،ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل کمال مصطفی،ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے اراکین ،شاہ فیصل سیکٹر کے انچارج و اراکین نے کیاس موقع پر ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے جلوس کے روٹس پر صفائی وستھرائی اور حفاظتی انتظامات کو مد نظر رکھتے ہوئے تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے گئے تھے جس کی نگرانی آید منسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی ٹائون کے افسران کے ہمراہ کرتے رہے۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹس پر ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ،ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کی جانب سے استقبالیہ ،سبیل اور میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے شمع شاپنگ سینٹر پر مرکزی جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی اور جلوس کے مرکزی قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اس موقع پر TMAشاہ فیصل ٹائون کی جانب سے شرکاء جلوس میں شیرینی بھی تقسیم کی گئی ۔جلوس کی قیادت کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ تاجدار کائنات حضرت محمد مصطفی ۖ کو انسانیت کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا حضور پاک کی سیرت پر عمل کرکے ہم باعزت معاشرے کا قیام یقینی بنا سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ حضر محمد مصطفی ۖ کا پیغام امن و آشتی اور محبت کا پیغام ہے اسے عام کرکے ہی ملک سے عصبیت ،انتہا پسندی اور ظالمانہ نظام کا خاتمہ ممکن بنا یا جاسکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے پیارے محبوب کی تعلیمات اور اُن کی سیرت ہر عمل کرنے اور اپنی زندگی کو ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے کہاکہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام عیدوں کی عید ہے آج کے مبارک دن ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں تشریف لائے انہوں نے کہ 12ربیع الاول پوری دنیا کی انسانیت کے لئے ایک عظیم دن ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات میں عالم انسانیت کی رہنمائی اور ہدایت کے لئے تمام اصول موجود ہے ڈاکٹر ندیم مقبول نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جس میں انسان کی عزت و تکریم اور جان و مال کی حفاظت کی مکمل ضامنت موجود ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہیئے کے ہم آقائے دو عالم سرکار انبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل کرکے اپنی زندگی کو سنواریں اور انسانیت کی تعظیم و تکریم کو اپنا شعار بنا ئیں اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی نشاط ضیاء قادری ،ڈاکٹر ندیم مقبول نے علماء اکرام ،شرکاء جلوس اور شاہ فیصل ٹائون کی عوام کو قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارکباد پیش کی۔

Nishat Zia Qadri Dr. Nadeem Maqbool

Nishat Zia Qadri Dr. Nadeem Maqbool