سیف الاسلام قذافی کے خلاف مقدمہ کی سماعت ستمبر میں شروع ہو گی

Saif ul Islam

Saif ul Islam

لیبیا(جیوڈیسک)لیبیا کے مقتول رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کے خلاف مقدمہ کی سماعت ستمبر میں زینتان شہر میں شروع ہو گی جہاں وہ گزشتہ نومبر سے قید ہیں۔

یہ بات استغاثہ کے ترجمان نے بتائی۔ ترجمان طہ نصیر بارا نے بتایا کہ پراسیکوٹر جنرل دفتر کی کمیٹی نے 15 فروری 2011 کو انقلاب کے آغاز کے بعد سے سیف الاسلام کی جانب سے ارتکاب کئے گئے جرائم کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور فرد جرم تیار ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ فرد جرم آئندہ دنوں میں استغاثہ کی جانب سے منظور کی جائے گی جس کے بعد ستمبر میں مقدمہ کی کارروائی کے آغاز کی تاریخ کا تعین ہوگا۔

ہیگ میں بین الاقوامی جرائم کی عدالت نے تنازعہ کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔تاہم لیبیا کے نئے حکمرانوں کا اصرار ہے کہ اس کے خلاف ملک میں ہی مقدمہ چلایا جائے۔