سیف علی خان کا حقیقی ایکشن کامظاہرہ، تاجر کی ناک توڑدی

saif ali khan

saif ali khan

بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے حقیقی زندگی میں بھی ایکشن کا مظاہرہ کیا اور ایک شہری کی ناک پر دے مارا مکہ، جو موجود تھا اس ہوٹل میں جہاں سیف اور کرینہ بھی تھے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ممبئی کے تاج پیلس ہوٹل میں موجود تاجر اقبال شرما نے سیف کو اونچی آواز میں بات کرنے سے روکا۔ جو کرینہ کپور کے ساتھ کھانا کھانے میں مصروف تھے۔ تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد سیف آ گئے طیش میں اور نشانہ بنا ڈالا شرما کی ناک کو۔

چھوٹے نواب سے ٹھکائی کھانے کے بعد شرما نے ان کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کروا دی۔ اب اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے پہچانے جانے والے سیف کو حقیقی زندگی میں ایکشن دکھانے کے بدلے میں کرنی پڑسکتی ہے حوالات کی سیر۔