سینئر صحافی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی

گجرات : سینئر صحافی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے گزشتہ روز وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی ، اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ، سینئر صحافی نے وفاقی وزیر کو ماہانامہ ننجا کی کاپی بھی پیش کی ، وفاقی وزیر نے ماہانامہ ننجا کو دیکھ کر اس کی بڑی تعریف کی اور سینئر صحافی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی شعبہ صحافت میں خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ، اور کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں ، یہی وجہ ہے آج کے جدید دور میں میڈیا کی وجہ سے بہت سارے مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے جس پر حکومتی ادارے ایکشن لیتے ہیں ، مثبت اور معیاری صحافت کے ذریعے ہی معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔