رانا شاہد پرویز کے اعزاز میں گزشتہ روز پولیس لائن میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی

گجرات: ڈی پی او رانا شاہد پرویز کے اعزاز میں گزشتہ روز پولیس لائن میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں ڈی پی او راجہ بشارت ، ڈی ایس پی سٹی سرکل غلام مصطفی گیلانی سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا شاہد پرویز نے کہا کہ گجرات سے اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں اور گجرات بہت یاد آئے گا کیونکہ یہاں کے عوام بے حد پیار کرنے والے ہیں میں نے اپنے دور کے دوران ہر ممکن کوشش کی ہے کہ گجرات کی عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے اور تمام مقدمات کی تحقیقات ذمہ داری سے کی جائیں ، تقریب میں ڈی ایس پی سٹی سرکل غلام مصطفی گیلانی نے خوبصورت انداز میں میاں صاحب اور سخی شہباز قلندر کا عارفانہ کلام پیش کیا ، جس سے حاضرین مخصوض ہوئے ، اس موقع پر گجرات کے معروف گلوکار غلام عباس گجراتی اور غلام سجاد عرف دھونی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا ۔