مسیحی برادری نے گزشتہ روز سول لائن پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

گجرات: مسیحی برادری نے گزشتہ روز سول لائن پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، ڈی سی او موقع پر پہنچ گئے ، تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے سینکڑوں افراد نے پادری حفیظ گل کی قیادت میں پولیس تھانہ سول لائن گجرات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر عمران گل کنجاہ ، پادری فخر حامد جلالپور جٹاں ، پادری اجمل ، پادری تموجن ناز وزیرآباد ، عاشر گل سیالکوٹ ، پادری ایلڈر ہنوک ، احسان مسیح سندھو ، پاک ایمپلائز یونین کے راہنما فراصت حسین ڈار ، ارشد گل ، چوہدری سلیم ، الیاس مسیح ، طارق مسیح غوری ، نعیم ، نذیر مسیح ، سلامت شفیع رانا ، یاسر وکٹر ، سموئیل مسیح، عاشر وکٹر و دیگر اہم مسیحی راہنما بھی موجود تھے ، اس موقع پر مقررین نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احسان مسیح سندھو کے خلاف پولیس تھانہ سول لائن نے دو ایف آئی آر درج کی ہیں ، جو کہ جھوٹ پر مبنی ہیں اور انتقامی کاروائی ہے ، اگر گجرات پولیس نے ایف آئی آر کو خارج نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ کار ریجن بھر میں بڑھا دیا جائیگا ، اور پولیس گردی کے خلاف سخت احتجاج کیا جائیگا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او گجرات نوازش علی اور ایس ایچ او سول لائن یوسف تارڑ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ، ذرائع کے مطابق ڈی پی او راجہ بشارت نے مسیحی برادری کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو تفتیشی افسر تبدیل کرنے اور حقائق جاننے کا حکم دیا ہے ، اور کہا ہے کہ گجرات پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور روڈ بلاک کرنے کی جو رسم چل رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ عوام کا گجرات پولیس پر اعتماد نہیں ، پولیس کو اپنا اعتماد بحال کرنا ہو گا ۔