اسسٹنٹ کمشنر گجرات کے رویہ کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال شروع

گجرات: اسسٹنٹ کمشنر گجرات کے رویہ کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال شروع ، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گجرات واصف بشیر کھوکھر کے ناروا رویہ کے خلاف پٹواریوں نے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ہے ، پٹواریوں کے صدر چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ اے سی کے تبادلہ تک ہڑتال کاسلسلہ جاری رہے گا ، کیونکہ پٹواری اور دیگر محکمہ مال کے اہلکار اے سی کے نازیبہ رویہ سے تنگ آ چکے ہیں ، اور افسران بالا کو بھی کئی بار اس سلسلہ میں آگاہ کیا گیا ہے ، لیکن کسی نے بھی ہماری داد رسی نہیں کی ، لہٰذا اے سی کے تبادلہ تک ہڑتال جاری رہے گی ، گزشتہ روز پٹواریوں اور محکمہ مال کے دیگر ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہوتے رہے اور دن بھر کوئی کام کاج دفاتر میں نہ ہو سکا ۔