سرکاری تعلیمی ادارے،طلباء وطالبات کو نصاب فراہم نہ کر سکے

گجرات: سرکاری تعلیمی ادارے ،طلباء وطالبات کو نصاب فراہم نہ کر سکے ، تفصیلات کے مطابق نیا تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے ، اور تمام سرکاری ادارے اپنے اپنے داخلہ جات کا عمل مکمل کرچکے ہیں ، مگر حکومت پنجاب کے محکمہ تعلیم کی سستی کی وجہ سے سرکاری اداروں میں ابھی تک تعلیمی نصاب کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جا سکی ، جس سے طلباء و طالبات میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ، سرکاری اداروں کے افسران کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جب نصاب فراہم کیا جائیگا ، تب ہی طلباء و طالبات میں نصاب تقسیم کر دیا جائیگا ۔