سینئر مسلم لیگی رہنما سالار قافلہ چوہدری عابدر ضا کا ڈیرہ راجہ اصغر (مرحوم ) ملاگر پر اجتماع سے خطاب

ملکہ(زاہد مصطفی اعوان)ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کے نامور سپوت اور سینئر مسلم لیگی رہنماسالار قافلہ چوہدری عابدر ضا نے ڈیرہ راجہ اصغر (مرحوم ) ملاگر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے آج بڑے دکھ کے ساتھ اس افسردہ گھر میں آیا ہوں میں اس گھر میں اس وقت آنا چاہتا تھا جب میں انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اس گھر کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا دیتا ۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کے پاس جدید وسائل کی کمی ہے جس کی وجہ سے مجرموں تک نہیں پہنچا جا سکا لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے انسانیت کے قاتلوں کو جلد کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ چار دسمبر کو آپ نے نواز شریف اور زرداری کو سامنے رکھ کر اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرنا ہے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف نے اچھے کام کیے ہیں اور مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت کی وجہ سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے تو ووٹ مسلم لیگ ن کا حق ہے اور اگر زرداری کی پالیسیوں کے وجہ سے آپ مطمئن ہیں تو ووٹ ان کا حق ہے ۔انھوں نے کہا کہ پہلے مشرف ڈکٹیٹر نے پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور ملک سے بھاگ گیا اور باقی کسر زرداری ٹولے نے نکال دی موجودہ حکمرانوں نے کرپشن میں مشرف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا چوہدری عابد رضا نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اسلام کی سر بلندی کے لیے کام کیا ہے اور اپنے حلقے کی عوام سے کئے وعدے پورے کئے ہیں ہمارا ماضی بھی آپ کے سامنے ہے میری فیملی نے ہمیشہ عوامی خدمت کیلئے گھر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رکھے ہیں انھوں نے کہا کہ ملک میں جو ڈرون حملے ہو رہے ہیں ہمارے نام نہاد حکمرانوں نے ملک کو مکمل طور پر امریکا کے حوالے کر دیا ہے کرپٹ حکمرانوں نے امریکی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ملک کا نقصان کیا عوام کو پانی بجلی اور دوسرے مسائل میں الجھا کر اپنے امریکی آقائوں کو خوش کرتے رہے۔

اب فیصلہ آپ کے اور ہمارے ہاتھ میں ہے چار دسمبر کو ہماراووٹ ان نام نہاد کرپٹ حکمرانوں کیلئے ایک پیغام ہونا چاہیے کے تم نے ہمارے ملک کو لوٹ کھایا اب تمھارا وقت ختم ہو گیا ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن امریکا کے آرگنائزر ملک عبدالخالق اعوان اورسابق ناظم یونین کونسل گلیانہ چوہدری سجاد اکبرنے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلز پارٹی حکومت غربت مکائو مہم کے نعرہ کی بجائے غریب مکائو مہم پر عمل پیرا ہیں مہنگائی لوڈ شیڈنگ اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے اور اب ان ظالموںکے حساب کا وقت قریب آ گیا ہے۔

CH ABID IN MALAGHAR SPEECH

CH ABID IN MALAGHAR SPEECH