سینیٹ، قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس ایک دن کے وقفے کے بعد آج شام اسلام آباد میں ہونگے۔ دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

ایوان زیریں کا اجلاس ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، مسلم لیگ نون کے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایوان میں وقفہ سوالات نہیں چلنے دیا جائے گا۔ کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء بھی غیر آئینی ہو گئے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم ایوان میں آئے تو بھرپور احتجاج کریں گے۔ پیر کو بھی قومی اسمبلی میں مسلم لیگ نون نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں۔ گو گیلانی گو کے نعروں کے درمیان چلنے والا اجلاس تقریباً نصف گھنٹے کی کارروائی کے بعد ہی ملتوی کر دیا گیا تھا۔ سینٹ کا اجلاس بھی آج شام پانچ بجے ہوگا۔