سینیٹ الیکشن سے جمہوریت کو استحکام ملا۔ صدر زرداری

zardari

zardari

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔جس سے خطاب میں صدرزرداری نے کہاکہ سینیٹ الیکشن سے جمہوریت کو استحکام ملا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے متعلق معاملات پربھی غور ہوا۔

ترجمان ایوان صدرفرحت اللہ بابر کے مطابق قومی رہنماؤں نے سینٹ انتخابات کرانے اور ایوان بالامیں واضح برتری حاصل کرنے پرصدرزرداری کو مبارکباد دی۔ اس موقع پرصدر زرداری نے کہا کہ مفاہمتی پالیسی سے سیاسی قوتیں مضبوط ہوئیں۔

اتحادی جماعتوں کی مدد سے حکومت نے سینٹ کے دوبار کامیاب الیکشن کرانے کااعزازحاصل کیا۔اجلاس میں چوہدری شجاعت، اسفند یارولی، مشاہد حسین سید، افراسیاب خٹک، ڈاکٹرفاروق ستار، بابرغوری، منیرخان اورکزئی اورنورالحق قادری نے شرکت کی بعد میں صدرنے اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔