سینیٹ انتخابات: بلا مقابلہ انتخاب کیلئے جوڑ توڑ عروج پر

Senate

Senate

دو مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اپنے امیدواروں کے بلامقابلہ انتخاب کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ہے۔

چاروں صوبوں سے بارہ ، بارہ، وفاق سے فاٹا کی چار ، ٹیکنو کریٹس اور جنرل نشستوں پر ایک ، ایک امیدوار کا انتخاب کیا جانا ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خواتین کی دو، ٹیکنو کریٹس کی دو ، ایک اقلیت اور سات جنرل نشستوں پر سینیٹرز کا انتخاب عمل میں آنا ہے۔ سینیٹ انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔