سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی پر درخواستوں کی سماعت

election commission

election commission

سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگیوں پر اعتراضات کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت کا آج آخری دن ہے۔ کل سینیٹ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

سینیٹ کیلئے پنجاب سے جنرل نشست کے امیدوار محسن لغاری اور بلوچستان سے ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے امیدوار منظور گچکی کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گاجبکہ بلوچستان سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ کے امیدوار جاوید احمدکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے اور پنجاب سے مزید چھ درخواستیں عدم پیروی کے باعث خارج کر دی گئیں۔

بلوچستان سے امیدوار عمر جمالی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف امین عمرانی کی درخواست بھی نامکمل ہونے کی وجہ سے خارج کردی گئی تھی۔