سیکیورٹی ادارے ملک بچانے کیلیے جہاد کر رہے ہیں، نثار

Nisar Ahmad

Nisar Ahmad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ ملک اس وقت دہشتگردی کی وجہ سے حالت جنگ میں ہے، مسلح افواج، پولیس پاکستان کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہیں اور وہ ملک بچانے کے لیے جہاد کر رہے ہیں، وفاقی دارالحکومت کو محفوظ شہر بنایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کی شام اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے وفاقی پولیس کے افسران اور اہلکاروں سے خطاب، اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بہارہ کہو میں حقانی نیٹ ورک کے رہنما نصیرالدین حقانی کا جس انداز میں قتل ہوا وہ تشویش کا باعث ہے، وفاقی دارالحکومت کی کچی آبادیاں خطرناک ہیں، ان میں مقیم 98 ہزار لوگوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے، اسلام آباد کو محفوظ سٹی بنای اجائے گا۔

آئی جی نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ پولیس نے بھرپور کوششیں کر کے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون سے 6 اغواء کاروں کو گرفتار کر کے مغویوں کو بازیاب کرایا، ملزمان نے 4 کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا تھا۔