سینیٹ، لیسکو سے 500 ورکرز نکالنے کے خلاف اپوزیشن کا واک آؤٹ، وزیراعظم کے نہ آنے پر شدید تنقید

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ میں اپوزیشن نے لیسکو کے 500 ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے اور اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ایوان سے واک آئوٹ کیا اور حکومت کے اس اقدام کو مزدور کش قرار دیا ہے۔

اپوزیشن نے وزیراعظم کے ایوان میں نہ آنے اور وزار کی جانب سے سوالات کے نامکمل جوابات پر بھی شدید اعتراض کیا، رضا ربانی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے حکومت اور بالخصوص وزیر اعظم کارویہ قابل افسوس ہے حکومت مسلسل آئین سے انحراف کر رہی ہے۔