پرویز مشرف کی حالت تشویشناک ہے کسی بھی وقت دل کا دورہ پڑسکتا ہے، امریکی ڈاکٹر

Pervez Musharra

Pervez Musharra

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیرس ریجنل میڈیکل سینٹر ٹیکساس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارجمند ہاشمی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے انہیں کسی بھی وقت دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل انور منصور کی جانب سے خصوصی عدالت میں غداری مقدمے کی سماعت کے دوران امریکی اسپتال کا سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا جس کے مطابق پرویز مشرف پیرس ریجنل میڈیکل سینٹر ٹیکساس کے ڈاکٹر ارجمند ہاشمی سے دل کا طبی معائنہ کروتے رہے ہیں۔

جب کہ اے ایف آئی سی کی میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں امریکی میڈیکل سرٹیفکیٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث انہیں کسی بھی وقت دل کا دورہ پڑ سکتا ہے لہذا انہیں علاج کےلئے جلد از جلد امریکا بھیجا جائے۔