سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 9 اہلکار شہید، 10 شدت پسند ہلاک

Security check post attack

Security check post attack

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک)جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 9 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 10 شدت پسند مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیر ستان کے علاقے فرہنگ بابازیارت میں واقع چیک پوسٹ پر آج شدت پسندوں نے حملہ کیا اور 9 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کردیا ۔ جوابی کارروائی میں 10 شدت پسند مارے گئے۔ واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔