سی این جی کی قیمتوں پر تجاویز آج سپریم کورٹ میں پیش ہونگی

Supreme Court Pakistan

Supreme Court Pakistan

سپریم کورٹ (جیوڈیسک) سی این جی کی قیمتوں کا فارمولاطے کرنے کیلئے تجاویز تیار کر لی گئیں، یہ تجاویز اوگرا آج سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔اوگرا نے سی این جی پر سرچارج یکم جولائی 2012 کی سطح پر لانے اور سی این جی مالکان کے آڈٹ اکاؤنٹ کے بعد پیداواری لاگت طے کرنے کی تجویز تیار کی ہے۔

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت سات روپے کرنے سے سی این جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو تک اضافے کا امکان ہے جبکہ سی این جی پر سرچارج یکم جولائی کی سطح پر کرنے سے سی این جی کی قیمتوں میں 8 روپے فی کلو گرام کمی کا امکان ہے۔