شارجہ : پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست ، مائیک ہسی مین آف دی میچ

Pak Australia series

Pak Australia series

شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔پاکستان کے 244 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے مستحکم آغاز کیا تا ہم 44 رنز کے اسکور پر اوپنر وارنر 21 اسکور بناکر عبدالرحمان کی گیند پر کیچ آٹ ہوگئے۔ 88 کے مجموعی اسکور پر کلارک 32 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ انہیں سعید اجمل نے آٹ کیا۔ 105 پر ڈیوڈ ہسی 43 رنز بناکر سعید اجمل کا شکار بنے۔ 108 پر بیلے ایک رنز پر پویلین لوٹ گئے، وہ بھی سعید اجمل کے وار کو نہ سمجھ سکے۔ ویڈ کی وکٹ عبدالرحمان نے اڑا دی۔

226 کے اسکور پر مائیک ہسی کو جنید خان نے بولڈ کیا۔ انہوں نے 65 رنز بنائے۔ 238 پر کرسچین جنید خان کی گیند پر کیچ آٹ ہوگئے۔ سینتالیسویں اوور میں میکس ویل نے وننگ سکس لگایا۔ پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ عبدالرحمان اور جنید خان نے دو دو وکٹیں لیں۔ اچانک فٹ ہو کر آنے والے بوم بوم آفرید ی بیٹنگ کے طرح بولنگ میں بری طرح فلاپ رہے۔ انہوں نے دس اوورز میں 62 رنز دیئے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ اس سے پہلے پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو ایک سو انتیس رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ ناصر جمشید اڑتالیس رنز پر مچل جونسن کا نشانہ بنے پھر محمد حفیظ نے 78 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر ہمت ہار دی اور کلارک کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ شاہد آفرید ی صرف سات رنز پر چلتے بنے۔ عمر اکمل کب آئے اور کب گئے شائقین کرکٹ کو ایکشن ری پلے میں پتا چلا۔ اسد شفیق نے کچھ ہمت دکھائی اور ستائیس رنز کا اضافہ کیا۔

کامران اکمل کو شاید بھائی کی یاد ستائی اور دو رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان مصباح الحق نے روایتی کھیل پیش کیا۔ انتالیس گیندوں پر 25 رنز بنا کر کیچ آٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کے سٹارک نے چار اور مچل جونسن نے دو کھلاڑی آٹ کئے۔ مائیک ہسی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔