کراچی : پیرآباد میں فائرنگ ،2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

Karachi firing

Karachi firing

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد امن کو ترس رہا ہے، کراچی کے علاقے پیرآباد میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پیرآباد کی فرنٹیئر کالونی نمبر دو میں نورانی محلے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے اور بعدازاں اسپتال منتقل کیئے جانے کے دوران ایک زخمی شخص دم توڑ گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت پینتیس سالہ زامن شاہ اور تیس سالہ ذاکر حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تیس سالہ گل حیات زخمی ہے۔ دونوں لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔