شازیہ صادق کیس کا شریعت کالج مسجد فاطمتہ الزہرا سے کوئی تعلق نہیں ہے ،عوام الناس

کھاریاں: کھاریاں اور گردونواح کی عوام الناس نے کہا ہے کہ شازیہ صادق کیس کا شریعت کالج مسجد فاطمتہ الزہرا سے کوئی تعلق نہیں ہے ، شازیہ اپنے والدین کے پاس تھی اور اپنے والدین سے کسی بات پر اختلاف کی وجہ سے گھر سے گئی ہے ، اس بات کا شریعت کالج سے قطعا کوئی تعلق نہیں ہے ، آئے دن کسی نہ کسی زاویے سے کسی کونے سے کوئی بیان دے دیتا ہے ، یا شازیہ صادق کیس کو شریعت کالج سے منسوب کر دیا جاتا ہے ، جبکہ شازیہ صادق نے شریعت کالج سے دینی تعلیم حاصل کی ہے اور با عزت طریقے سے ادارے سے اسے گزشتہ سال جولائی میں فارغ کر دیا گیا تھا جو کہ ریکارڈ میںبھی موجود ہے ،اور شازیہ دو ماہ کے بعد گھر سے گئی ہے ، یعنی بائیس ستمبر کو وہ اپنے والدین سے کسی بات پر ناراض ہو کر گھر گئی ہے،اور اس کے باپ کے مطابق شازیہ کی مرضی کے خلاف ہم نے اس کی منگنی کر دی جس کی وجہ سے وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے ،اب اس بات کا ادارے سے کیا تعلق بنتا ہے ؟انتظامیہ نے چھ ماہ تک شریعت کالج کی انکوائری کی ہے ،اور میرٹ پر قاضی امیر حسین چشتی اور ان بیٹے قاضی توقیر حسین کو بے گناہ قرار دیا ہے ، عوام الناس نے ایسے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ شازیہ کیس کو شریعت کالج سے منسوب کرنے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں ،۔