اسلامک ایشین کالج آف کامرس گرلز کیمپس میں شاندار تقریب تقسیم انعامات انعقاد

کھاریاں : اسلامک ایشین کالج آف کامرس گرلز کیمپس میں شاندار تقریب تقسیم انعامات انعقاد پذیر ہوئی ،معزز مہمانوں میں میڈم وزیرالنساء ایڈووکیٹ، میڈم صائمہ بانو ایڈووکیٹ، نگہت پروین اور دیگر ساتھی تھیں ،طالبات کی مائیں اور تعلیمی ادارونکی پرنسپل صاحبان کی کثیر تعدادتھی ،طالبات نے انتہائی سبق آموز خاکے پیش کئے ، آنے والے مہمانوں کو ننھے ننھے بچوں نے بھول کی پتیاںنچھاور کر کے خوش آمدید کہا ،پرنسپل رخسانہ جرال نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی، شاندار انتظامات اور شاندار ریفریشمنٹ تھی ،درجنوں شیلڈ ہونہار طالبات میں تقسیمکی گئی ہیں ، بیسٹ ضلع سے آف طالبہ سائرہ افضل نے ایوارڈ حاصل کیا ہے ،طالبہ سائرہ افضل کا اعزاز یہ بھی ہے کہ ضلع گوجرانوالہ بورڈ اور پھر یونیورسٹی تک پوزیشن حاصل کی ، ادارے کو حکومت پنجاب نے گولڈمیڈل سے نوازہ ہے ،