عوام کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، چوہدری فرخ مجید

کھاریاں : عوام کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ، زندگی کا منشور ہے کہ صرف اور صرف خدمت خلق اور وہ بھی بے لوث، اللہ کریم نے اگر ہمیں توفیق دے رکھی ہے تو پھر ہمارے اوپر واجب ہے کہ مستحق اور غریب عوام کی خدمت کریں ، اگر ہمارا معاشرہ اس پر عمل کرے تو ہر مستحق گھرانہ عزت کے ساتھ اپنی چار دیواری میں گزارا کر سکتا ہے ،ہمارے دین نے بار بار ہمیں اسی کا حکم دیا ہے ، چوہدری فرخ مجید چیئر مین زکوہ وعشر ضلع گجرات نے گزشتہ دن اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اگر تمام سرمایہ دار یا صاحب توفیق لوگ اپنے اپنے صدقات ، زکوہ، وغیرہ بر وقت مستحق لوگوںتک پہنچائیں،تو معاشرہ میں غریب لوگ بھی سکون سے زندگی گزار سکتے ہیں ،ہمارا دین بھی اسی کا حکم دیتا ہے ،ہمارے بیچارے نبی پال نے اس بات پر بہت زور دیا تھا ، ہمیں بھی اس پر عمل کرنا ہو گا ، مزید بتایا ہے کہ ہم نے اپنی فیملی کا گھرونڈ بتایا ہے ،مجید فضل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اس فرمان پر عمل کر رہے ہیں، اور وہی ہماری زندگی کا مشن ہے ،