شاعرانہ جواب مہنگا پڑ گیا، بابر اعوان کو نوٹس جاری

babar awan

babar awan

سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کیس کے دوران وفاق کے وکیل بابر اعوان کی گزشتہ روز کی میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو کمرہ عدالت میں دکھائی گئی۔ بابر اعوان کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
بھٹو ریفرنس کیس کے دوران عدالت نے بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دئیے کہ بابر اعوان اس عمل کی وضاحت کریں کہ الفاظ تضحیک آمیز ہیں کیوں نہ لائسنس منسوخ کر دیا جائے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ عزت افتخار محمد چوہدری کی نہیں سپریم کورٹ کی ہونی چاہیے۔ سپریم کورٹ نے بابر اعوان کو ایک بار پھر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اس نوٹس کا جواب نو جنوری سے پہلے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔