شام : سرکاری فورسز اور باغیوں میں جھڑپیں جاری

Syria

Syria

شام :(جیوڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق سمیت الیپو، ڈیرہ اور دیگر شہروں میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الیپو میں شامی فورسز نے باغیوں کے خلاف بڑا حملہ کیا۔ باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جا رہی ہے۔باغیوں نے متعدد سرکاری ٹینکس تباہ کرنے کا دعوی کیا لیکن ان دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

دمشق میں بھی جھڑپیں جاری ہیں اورفائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔