شام سے ڈیڑھ لاکھ پناہ گزین لبنان پہنچ چکے: اقوام متحدہ

Syrians Refugee

Syrians Refugee

نیویارک(جیوڈیسک)اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے نے کہا ہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران تشدد کے شکار ملک شام سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ پناہ گزین لبنان آئے ہیں جن میں سے اب تک ایک لاکھ 9 ہزار کی باضابطہ طور پر رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔

یو این ایچ سی آر کے ہائی کمشنر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں روز بروز تشدد کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں اور اب تک تقریبا ڈیڑھ لاکھ کے قریب شامی باشندے لبنان پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ 9 ہزار کی باضابطہ رجسٹریشن ہوئی ہے اور 41 ہزار نے رجسٹریشن نے رابطہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 55ہزار 872 شامی باشندے شمالی لبنان میں جبکہ 44 ہزار 178 بیکا کے علاقے میں موجود ہیں اس کے علاوہ 9 ہزار 31 پناہ گزین لبنان کے دارالحکومت بیروت اور اس کے جنوب میں موجود ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان پناہ گزینوں کی سکیورٹی اور خوراک کی فراہمی کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ عالمی برادری سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔