امریکی گلوکارہ جینی رویرا کا جہاز شمالی میکسیکو میں گر کر تباہ

Jenni Rivera

Jenni Rivera

معروف امریکی گلوکارہ جینی رویرا شمالی میکسیکو میں طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔

جینی رویرا میکسیکو کے شہر ”مونٹیری” میں میوزیکل کنسرٹ کے بعد وسطی شہر ”تلوکا” جا رہی تھیں۔ میکسیکو کی وزارت مواصلات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اڑان بھرنے سے کچھ دیر بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا اور پھر وہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔

طیارے میں دو پائلٹ، گلو کارہ اور چار دیگر مسافر سوار تھے۔ حکام کے مطابق طیارے کا ملبہ ایئر پورٹ سے 100 کلو میٹر دور سے مل گیا ہے۔ اداکارہ سمیت طیارے میں موجود کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا۔